نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں 300 فیصد اضافے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے 25فروری تک جواب طلب

نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں 300 فیصد اضافے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی آڑ میں نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں مبینہ طور پر 300 فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر سول ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے 25فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے عمران گھمن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی ایئر لائنز مافیا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی پشت پناہی کر کے ناجائز منافع کما رہا ہے ، پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ایئربلیو ایئر لائنز، اتحاد ایئر لائنز اور شاہین ایئر لائنز نے کرایوں میں 300فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد عام ٹکٹ کی قیمت 9 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دی گئی ہے، نجی ایئر لائنز مافیا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے، نجی ایئر لائنز کا یہی مافیا حکومت اور پی آئی اے ملازمین کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئر لائنز کے خلاف کارروائی اور کرایوں میں کمی کا حکم دیا جائے، عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -