کم عمری کی بنیاد پر طالبہ کو نہم کلاس میں داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سرگودھا بورڈ کے ذمہ دار افسرریکارڈ سمیت 16 فروری کو طلب

کم عمری کی بنیاد پر طالبہ کو نہم کلاس میں داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری کی بنیاد پر طالبہ کو نہم کلاس میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سرگودھا بورڈ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت 16 فروری کو طلب کر لیاہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے طالبہ اسماء عمر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عمران خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ طالبہ نے آٹھویں کلاس میں نمایاں نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کیا ہے مگر8ماہ عمر کم ہونے کی وجہ سے سرگودھا بورڈ طالبہ کو نہم کلاس میں داخلہ نہیں دے رہا،انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ سرگودھا بورڈ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باوجود کہتا ہے کہ 13برس سے کم عمر طلباء و طالبات کو 9ویں جماعت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا جبکہ آئین کے تحت ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے استدعا کی کہ طالبہ کے نہم کلاس میں داخلے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سرگودھا بورڈ کے ذمہ دار افسر کو سولہ فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -