پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج مریضوں کو مہنگی ادویات کی فروخت کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے وکیل شیراز ذکاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب پی آئی سی میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے دعوے کرتے ہیں مگر عملی طور پر وہاں مریضوں کی کھالیں اتاری جا رہی ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی سی میں ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سٹور کا ٹھیکہ نجی کمپنی کا فراہم کیا گیا ہے جو منہ مانگی قیمت پر ادویات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی نجی کمپنی کو ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے اور مریضوں کو سستے داموں ادویات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ نجی کمپنی کو ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار نے ہیلتھ کمیشن سے رجوع نہیں کیا۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

علاقائی -