پی آئی اے کی اندرون اوربیرون ملک ہوٹلز کی فروخت کیخلاف درخواست دائر

پی آئی اے کی اندرون اوربیرون ملک ہوٹلز کی فروخت کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبروپی آئی اے کی اندرون اوربیرون ملک ہوٹلز کی فروخت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے نجکاری کے نام پر اربوں ڈالر کے قومی اثاثے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں لی گئی۔ جبکہ لندن اور نیو یارک میں موجود 12ارب ڈالر مالیت کے ہوٹلز کو بارہ ارب روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیرس میں موجود سکرائب ہوٹل اور کراچی میں موجود پی آئی اے کے سکائی وے ہوٹل کو بھی اونے پونے فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ حالانکہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے اربوں ڈالر مالیتی ہوٹلز کی فروخت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ لہذا عدالت ان ہوٹلز کی فروخت روکنے کے احکامات صادر کرے۔

مزید :

علاقائی -