ایم این اے غلام سرور کی گریجوایشن ڈگری منسوخ کرنے کیلئے جاری نوٹیفکیشن معطل

ایم این اے غلام سرور کی گریجوایشن ڈگری منسوخ کرنے کیلئے جاری نوٹیفکیشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومتی دباؤ پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کسی قانونی جواز کے بغیر اس کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری جاری کرنے کے 13سال بعد ان کا موقف سنے بغیر نوٹیکیشن جاری کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے ڈگری کی منسوخی کے لئے 3سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر بی اے میں داخلہ کوجواز بنایا جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ، عدالت نے حکومت پنجاب،رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر فریقین کو 7مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاجبکہ غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو بھی تاحکم ثانی معطل کر دیاہے۔

مزید :

علاقائی -