پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور 55فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست دائر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور 55فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ طور پر55فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست گزار مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے پچپن فیصدسیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔چنانچہ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح کے مطابق کمی کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس میں اضافے کے حکومتی اقدام کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -