روزنامہ پاکستان کے کالم نگار پروفیسر شاہد گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل تعینات

روزنامہ پاکستان کے کالم نگار پروفیسر شاہد گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل ...
 روزنامہ پاکستان کے کالم نگار پروفیسر شاہد گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ادبی رپورٹر) معرو ف شاعر، ادیب اور روزنامہ پاکستان کے کالم نگار پروفیسر نسیم شاہد کو پنجاب حکومت نے گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کا پرنسپل تعینات کیا ہے پروفیسر نسیم شاہد 34 سال سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اوراب تک مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں وہ پرنسپل بننے سے پہلے گورنمنٹ ایمرسن کالج میں صدر شعبہ اردو تھے ان کے دو شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان میں پہلی بارژاں پال سارترکے مضامین کو اردومیں ترجمہ کیا جو کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں تنقید اور کالموں کی کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں ان کے اب تک دس ہزار سے زائد کالم شائع ہوچکے ہیں ان کا کالم اَن کہی روزنامہ پاکستان کے ادارتی صفحہ پر باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے\





ادبی و علمی حلقوں نے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان میں تعلیمی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار تک لے جائیں گے۔