اسلحہ فیکٹری سے گرفتار دو ملزمان کی ضمانتیں منظور

اسلحہ فیکٹری سے گرفتار دو ملزمان کی ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عابد اعوان نے نولکھا سے پکڑی جانے والی اسلحہ فیکٹری سے گرفتار دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 50،50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔نولکھا پولیس نے دو روز قبل غیرقانونی اسلحہ فیکٹری سے ملزمان عاطف اور منظور کو گرفتار کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عابد اعوان کی عدالت میں دونوں ملزمان نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدالت میں ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے غلط الزام لگا کر ان کے موکل کو گرفتار کیا۔

، ملزمان کے پاس اسلحے کی مرمت کا باقاعدہ لائسنس موجود ہے، عدالت میں لائسنس پیش کیا گیا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -