دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازم غلام مرتضی کی بیٹی کو ملازمت اور سرکاری کوارٹر الاٹ

دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازم غلام مرتضی کی بیٹی کو ملازمت اور سرکاری ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال انتظامیہ نے دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازم غلام مرتضی کی بیٹی کو ملازمت اور سرکاری کوارٹر الاٹ کردیا ہے۔اس حوالے سے پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ہسپتال کے ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں جو تمام عمر دکھی انسانیت کی خدمت کے کام میں ادارے کا دست و بازو بنتے ہیں۔اس لیے مرحوم غلام مرتضی کی خدمات کے سلسلے میں اس کے اہل خانہ کو مذکورہ مراعات دی گئی ہیں تاکہ انہیں مالی مشکلات اور سرچھپانے کا مسئلہ پیش نہ ہو۔

انہوں نے بتا یا کہ سول سروس رولز 17-A کے تحت دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہم کی جاتی ہے ۔ اور ہم نے الحمد اللہ قوانین کی پاسداری کو روز اول سے یقینی بنایا ہے۔ اور آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کی بابت دیگر رولز کی بھی پاسداری کی جاتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -