حضرت بابا مجنوں سائیں سرکار کا دو روزہ عرس13فروری سے شروع ہوگا

حضرت بابا مجنوں سائیں سرکار کا دو روزہ عرس13فروری سے شروع ہوگا

  

لاہور (پ ر) ملک عاشق علی قادری گدی نشین دربار ہذا کے زیراہتمام مورخہ 14,13 فروری بروز ہفتہ، اتوار کو بعد نماز عشاء بمقام احاطہ بودیاں والا نزد دربار غازی علم شہید میں منعقد ہو رہا ہے۔ محفل نعت، محفل سماع میں ملک کے نامور نعت خواں صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ نامور اقوال شیر میاں داد حصہ لیں گے۔ تقریب کے آخر میں دعائے خیر اور لنگر تقسیم ہوگا۔ جبکہ مہمان خصوصی میاں حمزہ شہباز (ایم این اے) خواجہ عمران نذیر (صوبائی مشیر صحت پنجاب) پیر سید علی رضا شاہ گدی نشین دربار پیر فضل شاہ، ماجد منظور بلال یٰسین (صوبائی وزیر خوراک)، پرویز ربانی، چوہدری ریاض اختر صوبائی معاون وزیراعلیٰ پنجاب، ملک پرویز ایم این اے، رانا مشہود احمد خان (صوبائی وزیرتعلیم)، ملک خاور عاشق و دیگر معززین مہمان خصوصی ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -