حکومت نے ملک بھر کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

حکومت نے ملک بھر کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،پنجاب ٹیچرز یونین

  

لاہور( پ ر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بخش، محمد رمضان انقلابی،فرخندہ عثمان ، اللہ رکھا گجر ، تاج حیدر اور منیر چغتائی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ۔ بطور خاص نجکاری کے حوالے جو تمام ادارے نجکاری کے حوالے کرنے کا منصوبہ پروموٹ کیا جارہاہے جس میں پی آئی اے کے لوگوں کی شہادت باعث افسوس بات ہے ۔ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے جن کے عہد میں بیرون دہشت گردوں کے علاوہ اندرون ملک بھی ریاست دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ رہنماؤں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام اداروں کی نجکاری کر کے صرف تجارت کرنا چاہتی ہے۔ لگتا ہے کہ اب کوئی بھی محکمہ باقی نہیں رہے گا ۔

جیسا کہ محکمہ تعلیم میں پہلے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی تھی اب اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء کو مشکل ترین سوالیہ پرچہ جات دے کر انکو بھی ٹینشن میں مبتلا کردیا گیا ہے ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری اساتذہ کرام پر ڈالی جانی ہے جبکہ کچھ پیپر آوٹ آف سلیبس لئے گئے ۔چار وژن کا پیپر پنجم کے طلباء کیلئے پریشان کن مسئلہ ہے ۔ بی اے ایم اے کا ایک وژن ہوتا ہے پنجم اور ہشتم کے طلباء کیلئے دوہرا معیاراپنایا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں امتحان سے مثتنیٰ قراردیا گیا ہے ۔ اس طرح اساتذہ اور طلباء بمع والدین پریشان ہیں ۔ حکومت کی جانب سے استحصال کرنے والی پالیسیاں نہ روکی گئیں تو اساتذہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اور اس کی تمام ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کمیونٹی اور عوامی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کریں کہ وہ پنجم اور ہشتم کے امتحانات کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان نہ بنائیں ۔ بصورت دیگر 19فروری سے احتجاجی تحریک کاآغاز کردیا جائے گا۔ اداروں کو جیلوں میں تبدیل کرنے والی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -