آئی ایس ایف کی تقریب

آئی ایس ایف کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) طلبا ء تنظیموں پرپابندی کے حوالے سے آئی ایس ایف نے یوم سیاہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں آئی ایس ایف کے عہدیداروں گلریز اقبال، منیب علیم اعوان ، عمیرشوکت، رانا اظہرنواز اور عبدالمنعم لودھی کے علاوہ سینکڑوں طلباوطالبات نے شرکت کی ۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی یونیورسٹیز اور کالجز میں طلباء یونین پر پابندی ختم کی جائے اور طلباء کو آزادانہ طور پر پرُامن طریقے سے سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔



ان کا کہنا تھا کہ طلباء سیاست نوجوان لیڈرز کو جنم دیتی ہے اور نوجوانوں میں ملکی سیاست کو سمجھنے کی لگن پیدا کرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدمعاشی اور بھتہ مافیا ء پر مبنی طلباء سیاست کی مخالفت کرتے ہیں ، صاف شفاف اور جمہوری اصولوں پر مبنی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔