حجاز ہسپتال میں بیگم تسنیم فردوس کو حاجی انعام الٰہی اثر کی نشست پر بٹھادیاگیا

حجاز ہسپتال میں بیگم تسنیم فردوس کو حاجی انعام الٰہی اثر کی نشست پر ...

  

لاہور(پ ر) حجاز ہسپتال گلبرگ کے بانی حاجی انعام الٰہی اثر کی وفات کے بعد چیئرپرسن مسز تسنیم فردوس وحید کو ان کی نشست پر بٹھا دیا گیا وہ آئندہ حاجی انعام الٰہی اثر کی جگہ انتظامی فرائض ادا کریں گی یہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اجلاس سہیل اقبال کی صدارت میں ہوا جسمیں شیخ عطاء الرحمان، خالد بزدار، شہزادہ عبدالرؤف، پروفیسر امجد رفرف، ثاقب آفتاب، نسرین حنیف، پروفیسر مزمل احسن شیخ، میاں آصف وحید، شیخ الطاف، عظمت اللہ وڑائچ، مسرت قیوم، ایس ایچ اشفاق، یعقوب قریشی، تجمل لطیف سمیت دیگر شریک ہوئے بیگم تسنیم فردوس ہسپتال کے بانی چیئرمین اور حاجی انعام الٰہی اثر کے دیرینہ رفیق میاں عبدالوحید کی ایلیہ ہیں اجلاس کے اختتام پر حاجی انعام الٰہی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -