جیا بگا کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر چھا پہ،بچہ بازیاب،بھٹہ سیل کردیا گیا
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدا یت پر ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹر اور اے سی (رائے ونڈ) کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے محکمہ تعلیم اور پولیس کے ہمراہ جیا بگا کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر چھا پہ مارا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران اینٹوں کے بھٹے سے ایک بچے کو بر آمد کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق اینٹوں کے بھٹے پر 14سال سے کم عمربچے سے مزدوری کروائی جا رہی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر بھٹے کو سر بمہر کر دیا اور بھٹہ کے مالک ملک طارق کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ بازیاب ہو نے والے بچے کو سکول میں تعلیم دلوانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔