علامہ غلام رسول کوقرآن و حدیث سمیت جدید موضوعات پر بھی عبورحاصل تھا،قاری زوار

علامہ غلام رسول کوقرآن و حدیث سمیت جدید موضوعات پر بھی عبورحاصل تھا،قاری ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں علامہ قاری محمد زوار بہادر ، پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی، ڈاکٹر جاوید اختر،حافظ نصیر احمد نورانی اور ملک بشیر احمد نظامی نے عالم اسلام کے مایہ ناز عالم دین حضرت علامہ غلام رسول سعیدی اور علامہ پیر محمد چشتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ غلام رسول کوقرآن و حدیث کے علاوہ فقہہ ، جدید موضوعات اور مسائل پر یدطولیٰ حاصل تھا انہوں نے زندگی بھر رسول اللہﷺ کے دین کی ایسی خدمت سرانجام دی کہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گئے رہنماؤں نے کہا کہ ان کے بیان کردہ علم کی روشنی سے آنے والی نسلیں صدیوں تک فیض حاصل کرتی رہیں گی علامہ پیر محمد چشتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے ہر دور میں نظام مصطفےٰﷺ کا علم بلند رکھا اور تازیست قرآن و حدیث کی تعلیم سے تشتگان علم کے سینوں کو منور کرتے رہے رہنماؤں نے مرحومین کے لئے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -