شوہرکے قتل کا الزام، خاتون سمیت دو ساتھیوں کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا

شوہرکے قتل کا الزام، خاتون سمیت دو ساتھیوں کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے شوہرریاض کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون عائشہ بی بی اور اس کے دو ساتھیوں واجد اور ماجد کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔عدالت میں تھانہ شاہدہ پولیس نے مقتول ریاض کے بھائی زاہد زمان کی رپورٹ پر اس کی بھابی عائشہ اور دو ملزمان واجد اور ماجد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ اس کے بھائی کو بھابی عائشہ اور دو افراد ماجد اور ساجد نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر گولی مار کر ہلاک کیا وقوع کے وقت ان کا بھائی ان کے ساتھ تھا گاڑی سے اتر کر گھر کیا جہاں پر اس کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا۔عدالت میں چالان آنے پر استغاثہ ملزمان پر الزام ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف 2003ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -