بیلف کا ٹاؤن شپ تھانے پرچھاپہ،غیرقانونی حراست سے دانش نامی شخص بازیاب

بیلف کا ٹاؤن شپ تھانے پرچھاپہ،غیرقانونی حراست سے دانش نامی شخص بازیاب

  

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کے بیلف نے ٹاؤن شپ تھانے پرچھاپہ مارکرغیرقانونی طورپرزیرحراست دانش نامی شخص کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے دانش کو رہاکرتے ہوئے سی سی پی او کو کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ سیشن جج کی عدالت میں ٹاؤن شپ کی معمرخاتون تسنیم روف نے اپنے وکیل کی وساطت سے حبس بے جا کی درخواست دی تھی کہ اس کے اکلوتے بیٹے دانش کو جائیداد ہتھیانے کی خاطر ان کے مخالف فاروق نے ایس ایچ او ٹاون شپ سے ساز باز کرکے ایک جھوٹے مقدمہ میں ملوث کردیا۔درخواست گزارنے موقف ا ختیارکررکھا تھاکہ ایس ایچ اونے اس کے بیٹے کوتھانے بلا کرگرفتاری ڈالے بغیر ہی بندکردیا اوراسے فاروق سے صلح پرمجبورکیاجاتارہا۔خاتون نے بیٹے کی بازیابی کی درخواست کی تھی۔بیلف نے تھانے سے دانش کوبرآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے نوجوان کورہاکرنے کاحکم دیتے ہوئے سی سی پی او کو حکم دیا ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -