حکومت نے جمہوریت کو عوام کے لئے سزا بنا دیا،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت نے جمہوریت کو عوام کے لئے سزا بنا دیا،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے جمہوریت کو عوام کے لئے سزا بنا کر رکھ دیا ہے۔ جمہوری تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کا ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔

۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کا قتل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے لوگوں پر حملہ کروانا بیڈ گورننس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی کی بدولت اب عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالنا اتنا آسان نہیں جتنا( ن) لیگ نے سمجھ لیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -