منشیات کیسزمیں دو مجرموں کو25،25 سال قید،ایک لاکھ فی کس جرمانہ کی سزا

منشیات کیسزمیں دو مجرموں کو25،25 سال قید،ایک لاکھ فی کس جرمانہ کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج گلزاراحمد خالد نے منشیات کیسزمیں ملوث دو مجرموں فیض رسول اور خلیل الرحمن کو25،25 سال قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ عدالت میں تھانہ گلبرگ پولیس نے خلیل الرحمان کے خلاف 33کلو چرس رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔ عدالت میں استغاثہ نے ثابت کردیا کہ ملزم چرس لے کر علاقے میں گھومتے رنگے ہاتھو ں پکڑا گیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پچیس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔فاضل عدالت نے تھانہ شفیق آباد کے ملزم فیض رسول کو13کلو چرس رکھنے کے جرم میں پچیس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی۔ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے چالان پیش کیا تھا۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ دونوں ملزمان جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کو مزید چھ ،چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -