مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئیں
لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیں ۔پولیس کے مطابق ٹبی سٹی اور لوئر مال کے علاقہ سے مقامی افراد کو سڑک کے کنارے نا معلوم افراد کی لاشیں پڑی ہوئی ملیں ،انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کر کے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹیں آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔