سبزہ زار ،پولیس نے چوری کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

سبزہ زار ،پولیس نے چوری کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(وقائع نگار) سبزہ زار پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ایک گینگ کی صورت میں گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔گرفتارملزمان میں فقیر حسین ،شہزاد ،غلام اور شازیہ بی بی شامل ہیں جبکہ مفرور ملزمان میں سلمی ٰاور نور شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کو ایک واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا ہے ،مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -