شیخوپورہ:گھریلوجھگڑوں سے دلبراشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں گھریلوں جھگڑوں کی بنا پر ایک خاتون نے خودکشی کرلی جبکہ دوسری کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے،مقامی علاقہ کی رہایشی طالبہ یسریٰ بی بی نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی زندگی کا چراغ گل کرنے کی کوشش کی بروقت اطلاع ملتے ہی اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پر اسکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے ،تھانہ صفدر آباد کے علاقہ جاتری نو میں شوہر سے جھگڑ کر طاہرہ بی بی نے گلے میں پھندہ لگا کر مبینہ طور خودکشی کرلی۔
،بتایا گیا ہے کہ طاہرہ بی بی کا اپنے شوہر فلک شیر کے ساتھ جھگڑارہتا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے جھول کر زندگی کاخاتمہ کرلیا پولیس نے خاتون کی نعش کو قبضہ میں لیکر مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔