ٹیچر کے لئے قہوہ بنا تے جھلسنے والی لڑ کی کا مقد مہ در ج نہ ہو سکا

ٹیچر کے لئے قہوہ بنا تے جھلسنے والی لڑ کی کا مقد مہ در ج نہ ہو سکا

  

لاہور(خبر نگا ر ) راوی روڈ کے علاقے میں ٹیچر کے لئے قہوہ بنا تے ہوئے جھلسنے والی کم سن لڑ کی کا مقد مہ تا حا ل در ج نہ ہو سکا، سکو ل انتظا مہ کی جا نب سے ایما ن کو سکو ل سے نکا ل د ینے کی بھی د ھمکیا ں ۔تفصیلا ت کے مطا بق راوی رو ڈکا ر ہا ئشی محمد عمرا ن مقامی علاقہ میں کپڑے کا کا روبا ر کرتا ہے ۔ عمرا ن کے مطا بق اسکی سات سالہ بیٹی ایمان گورنمنٹ مڈل ماڈل سکول راوی روڈ میں پہلی جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ ایمان ملک کو ٹیچر لبنیٰ نے قہوہ بنانے کے لیے کہا تھا،قہوہ بننے میں دیر ہوئی جس پر ٹیچر نے چھڑی ماری جس کے نتیجہ میں قہوہ جسم اور چہرے پر گر گیاجسے طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے۔ ایما ن کے والد عمرا ن کا کہنا ہے کہ پو لیس کو د ی جا نے والی در خواست پر تا حا ل مقد مہ در ج نہ ہو سکا ۔ سکو ل انتظا میہ کی جا نب سے ایما ن کو سکو ل سے نکا لنے سمیت مجھے د ہشت گردی کے مقد مہ میں ملو ث کر نے کی د ھمکیا ں ابھی تک دی جا ر ہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -