قصور:ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار،شہری نقدی سے محروم

قصور:ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار،شہری نقدی سے محروم

  

قصور(بیورورپورٹ) دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 7ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق پکا قلعہ نزد بکر منڈی قصور کے رہائشی حافظ محمد احمد ولد عبد المجید مجاہد بنک آ ف پنجاب شہباز خان روڈ برانچ سے بذریعہ چیک مبلغ 7ہزار وپے کی رقم لیکر گھر واپس آ رہا تھا کہ جب وہ گلی نمبر1 شہباز روڈ پہنچا جو کہ شہر کا انتہائی رش والاعلاقہ ہے تو موٹر سائیکل ہنڈا 70CCبلا نمبری پر دو نوجوان آ ئے جنہوں نے آ تے ہی اس پر پستول تان لیا اور آ واز نکالنے کی صورت میں جان سے ما ردینے کی دھمکی دی اسی دوران ایک ڈاکو نے اسکی جیب سے مبلغ 7ہزار روپے کی رقم نکال لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اپنے ساتھ ہونے والے ڈکیتی کے اس واقع کی اطلاع بذریعہ تحریری درخواست تھانہ اے ڈویژن کو گذاری گئی لیکن پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا ہے اور نہ ہی موقع پر کوئی پیش رفت کی ہے ۔حافظ محمد احمد نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے ساتھ پیش آ نیوالی واردات کا فوری طو ر پر مقدمہ درج کروایا جائے اور نامعلوم ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بر آمد کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -