صوبائی دارالحکومت کی تمام اہم سٹرکوں پر بدترین ٹریفک جام

صوبائی دارالحکومت کی تمام اہم سٹرکوں پر بدترین ٹریفک جام

  

لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ روز تمام اہم سڑکوں پر ٹریفک کا بدترین جام ہو گیا جس سے لوگوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث گذشتہ روز تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سکول اور دفاتر میں چھٹی کے اوقات میں شہر ’’پیک‘‘ ہو کر رہ گیا۔ مریضوں کو لے کر جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آئیں۔ گذشتہ روز شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح، جیل روڈ، کینال روڈ، راوی روڈ، لوئر مال، ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں میں بدترین ٹریفک جام رہی اور شہری گھنٹوں پھنسے رہے اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز کو ان کی ناقص کارکردگی پر کوستے رہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -