جدید ای ٹکٹنگ نظام کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روڈ ز یوزرز کو ٹکٹ جاری کئے گئے

جدید ای ٹکٹنگ نظام کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روڈ ز یوزرز کو ٹکٹ ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس جدید ای ٹکٹنگ نظام کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد روڈ یوزرز کو مختلف وائلیشن پر ٹکٹس جاری کر چکی ہے۔یہ نظام جدید ای ٹیکٹنگ سسٹم کا پہلا فیز ہے،جس کو چیئرمین پنجاب آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی ہدایات پر پنجاب آئی ٹی بورڈ نے بنایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے زونل آفس لاہور میں آپریشنل بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ قبل ازیں موٹروے پولیس روایتی چالان ٹکٹس کا استعمال کر رہی تھی ، جس میں فائن کولیکشن یونٹس یا ٹال پلازہ پر جرمانوں کو وصول کیا جاتا تھا جبکہ اس نظام کے ذریعے جرمانوں کا سنٹرلی ڈیٹا نظام اسلام آباد میں موجود ہوگا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ جدید نظام کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ کو زیادہ موثر طریقے سے نمٹایا جائے گا اور اس نظام میں موٹروے پولیس کی ورکنگ میں مزید شفافیت ہو گی اور روڈ یوزرز کو بہتر ین سہولیات مہیا ہونگی۔ڈی آئی جی نے اس موقع پر چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کے مثالی تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیاکہ ان کی راہنمائی اور تعاون کے ساتھ ہی اس منصوبے کا پہلا فیز کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ڈی آئی جی مرزان فاران بیگ نے مزید کہا کہ اس نظام کی مدد سے موٹروے پولیس ٹریفک وائلیشن کا تجزیہ اور مینجمنٹ کو زیادہ موثر طریقے سے ہینڈل کر سکے گی، یہ نظام زیادہ موثرہونے کے ساتھ روڈ یوزرز کا وقت بھی بچائے گا،خاص طور پر ٹال پلازوں پر لمبی ٹریفک لائنوں سے بھی بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔

مزید :

علاقائی -