پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس نے 10کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس نے 10کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

  

پشاور (آئی این پی) پشاور میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ،10کلو وزنی بم برآمدکر کے ناکارہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پولیس نے پشاور میں تھانہ سروکلی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کارروائی کی، جس کے دوران 10کلو وزنی بم برآمد کرکے اسے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے ، جس سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران آئی ای ڈی اور متعدد بم سرکٹ برآمد کر لئے گئے ہیں

مزید :

صفحہ اول -