گجرات ،آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ تباہ ،2افسر شہید

گجرات ،آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ تباہ ،2افسر شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات ( بیورورپورٹ ) گجرات میں دریائے چناب کے قریب آرمی ایوی ایشن کا مشتاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران نامعلوم تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ،حادثہ کے نتیجہ میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہو گئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دریائے چناب کے قریب آرمی ایوی ایشن کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ دریائے چناب کے قریب تکنیکی خراب کے باعث اچانک طیارہ گر پڑا،جس کے باعث انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد موقع پر شہید ہو گئے ،واقع کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،فوج اور پولیس سمیت 1122ودیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دونوں شہید اہلکاروں کی نعشیں سی ایم ایچ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دی گئیں ،واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی دریائے چناب کے قریب پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر پر تباہ ہو گیا تھا جس میں شہادتیں بھی ہوئیں تھیں ،پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیمیں مختلف امور کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -