فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پی آئی اے کو 3ارب کا نقصان اٹھانا پڑا

فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پی آئی اے کو 3ارب کا نقصان اٹھانا پڑا

  

لاہور(ارشد محمود گھمن )قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے مگر ہڑتال کے باعث پی آئی اے کوملک بھر میں فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث 3ارب کا نقصان اٹھانا پڑا اور5 سو سے زائدمسافروں کے ویزے منسوخ ہوگئے جبکہ پی آئی اے کو 38جہاز وں کو پارکنگ فیس کی مد میں سول ایوی ایشن کو ایک کروڑ سے زائدادا کرنا پڑیں گے ۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجوزہ نجکاری اور لازمی سروس ایکٹ 1952ء کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور فلائٹ آپریشن چار روز معطل رہنے کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کو تقریبا3ارب روپے کا نقصان ہوا اور 500افراد کے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین جدہ،دبئی ،کینیڈا،قطر،کویت وغیرہ کے ویزے منسوخ ہوگئے ہیں جبکہ ملک بھر میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 38جہازوں کو پارکنگ فیس کی مد میں فی جہاز 60ہزار روپے روزانہ کے حساب سے تقریبا 22لاکھ روپے یومیہ ادا کرنا پڑیں گے ،چار روزہ آپریشن معطل ہونے پر یہ رقم تقریباایک کروڑ کے قریب بنتی ہے جو سول ایوی ایشن کو ادا کرنا ہوگی ۔

مزید :

صفحہ اول -