باغبانپورہ ، 2بچوں کی ماں ناشتہ بناتے ہوئے جل کرجاں بحق ہوگئی
لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں 2بچوں کی ماں ناشتہ بناتے ہوئے جل گئی ،پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس اور اہل علاقہ نے نمائندہ ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والہ کی رہائشی نادیہ بی بی گھر میں ناشتہ تیار کر رہی تھی کہ اچانک اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گئی۔اس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیاگیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ۔پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔