بے نظیر انکم سپورٹ،نو سر باز نے انعام کا جھانسہ دیکر خاتون سے 33 ہزار لوٹ لئے

بے نظیر انکم سپورٹ،نو سر باز نے انعام کا جھانسہ دیکر خاتون سے 33 ہزار لوٹ لئے
 بے نظیر انکم سپورٹ،نو سر باز نے انعام کا جھانسہ دیکر خاتون سے 33 ہزار لوٹ لئے

  

 لا ہور (خبر نگا ر ) بے نظیر انکم سپورٹ کے نا م پر پا نچ لا کھ رو پے کے انعا م کا جھا نسہ دے خاتو ن سے نوسر با ز 33ہزا ر لو ٹ لیا ۔ متا ثر ہ خاتون نے نو سر با ز کو پکڑ کر تھا نہ سیکھکی میں مقد مہ کی در خواست دی تو ایس ایچ او نے مقد مہ در ج کر نے سے انکا ر کردیا ۔خاتو ن دا درسی کے لئے د فتر ’’پا کستا ن‘‘ پہنچ گئی ۔ خاتو ن مسرت بی بی کے مطا بق وہ مر یدکے کی ر ہا ئشی اور 2بچو ں کی ما ں ہے ۔ مسرت کا کہنا تھا کہ یکم فروری کو اسکو نا معلوم نمبر سے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس موصول ہوا کہ آپ کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پا نچ لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں آپ سو رو پے کے پانچ کارڈ لوڈ کروا دیں تاکہ آپ کا پروسیجر شروع ہو سکے۔ مسرت بی بی نے پانچ کارڈ لوڈ کروا دیئے تو نوسربازو ں نے کہا کہ آپ 13ہزا ر روپے کی رقم بذریعہEasyPaisa بھیجیں تاکہ انعا م کا چیک آپ کو پہنچایا جائے ۔مسرت بی بی نے پیسے بھجوا د یے تو نوسزبا زوں کی جا نب سے 5فروری کو کال وصول ہوئی کہ ہم آپ کے گھر چیک دینے آ رہے ہیں ۔آپ 20 ہزار روپے تیار رکھیں پھر تھوڑی ہی دیر بعد کال وصول ہوئی کہ ہماری گاڑی سیکھکی منڈی میں خراب ہو گئی ہے آپ پیسے لے کر سیکھکی کی منڈی آ جائیں جس پر خا تو ن پیسے لے کر سیکھکی منڈی پہنچی تو دو نا معلوم افرا د نے خاتو ن سے 20ہزار روپے لے کر اپنے ایک ساتھی کو دیئے جو کہ رقم لے کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرے شخص کو خاتون نے پکڑ لیا اور چیک کا تقا ضہ کیا تو مذ کو ر ہ شخص نے فرا ر ہو نے کی کو شش کی ۔ خاتو ن نے مزا حمت اور چیخ وہ پکا ر شروع کردی جس پر اہل علاقہ اکھٹے ہو گئے ۔ خاتو ن کے مطا بق وہ نو سربا زشخص کو لے کر تھا نہ سیکھکی پہنچی تو ایس ایچ او سیکھکی ار شد نے مقد مہ در ج کر نے سے انکا ر کردیا اور ملزم کو چھو ڑ دیا جس پر خاتون دا درسی کے لئے د فتر ’’پا کستا ن‘‘ پہنچ گئی ۔ خاتون نے آ ئی جی پنچاب اور وزیر اعلی ٰ پنجا ب سے در خواست کی ہے کہ مذ کو ر ہ ایس ایچ او کے خلا ف محکما نہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے جبکہ اسکا مقد مہ در ج کر کے مبینہ طو ر پر ایس ایچ او کی سر پرستی میں علاقے میں نو سر بازوں کے خلا ف کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او سیکھکی ار شد کا کہنا ہے کہ الزا ما ت بے بنیا د ہیں خاتون اس گرو ہ کو گرفتا ر جلد کر لیا جا ئے گا جبکہ ملزم کو چھو ڑ نے والی کو ئی با ت نہیں ہے ملزم سے تفتیش کی جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -