پشاور،نجی چینلز کو شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھمکیاں

پشاور،نجی چینلز کو شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھمکیاں

  

پشاور ( کرائمز رپورٹر ) شدت پسند تنظیم کی طرف سے دھمکی ملنے پرپولیس حکام کا مختلف نیوز چینلز کادورہ ،سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق سنئیر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس پشاور عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز شدت پسندوں کی طرف سے دھمکی ملنے پر نجی ٹی وی چینلز کی سیکیورٹی کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے نیوز چینلز کے مختلف سیکشن کاجائزہ لیا ۔اور نیوز چینلز سربراہان کو سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے بارے میں بات چیت کی جس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور انسٹالیشن ،سیکیورٹی گارڈز بڑھانا ، سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی شفٹ وائز کرنا وغیرہ شامل ہے اس کے علاوہ ارد گرد دیواروں اور آبادی کے بارے میں معلومات حاصل کئیے ۔دیواروں کو اونچا کرنا اور خاردار تاروں کولگا نا ضروری ہے ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس افسران ،ڈی ایس پی ،SHO وغیرہ بار بار نیوز دفاتر کا جائزہ لگائینگے ۔دن کے وقت پولیس موجود رہنگے اور آپس میں سیکیورٹی حالات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرینگے سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحہ سے لیس ہونا چاہیئے اسلحہ لائنسس پولیس ایشو کرے گی جبکہ بغیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کو پولیس تربیت دے گی

مزید :

پشاورصفحہ اول -