چارسدہ ؛ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں مشتبہ افراد پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ ، طالبعلم زخمی

چارسدہ ؛ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں مشتبہ افراد پر سکیورٹی گارڈ کی ...

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چارسدہ میں مشتبہ افراد پر سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ۔ فائرنگ سے پورے سکول میں خوف وہراس اور بھگڈر مچ گیا۔ ایک طالب علم زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چارسدہ کے عقبی دیوار کے ساتھ دو مشتبہ افراد کو دیکھ کر سکول کے سیکورٹی گارڈ اعجاز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کرام میں شدید خوف وہراس اور بھگڈر مچ گیا۔ چارسدہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر سکول پہنچ گئی جبکہ بچوں کے والدین اور تاجر برادری بھی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے سکول پہنچ گئے۔ زخمی طالب علم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے زخمی طالب علم نے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کرکے چھری سے زخمی کیا ہے جس کے بعد فائرنگ ہوئی اورنامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -