اسلام آباد کے 350تعلیمی اداروں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی پر غور

اسلام آباد کے 350تعلیمی اداروں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہو اجس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال،سیکیورٹی کمپنیوں کے حوالے سے پالیسی،ای سی ایل، تعلیمی اداروں اورمیڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی سمیت وفاقی دارلحکومت میں350تعلیمی اداروں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کے حوالے سے غورکیا گیا۔منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا احسان غنی، آئی جی اسلام آبادسمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو برسلز میں یورپی یونین کے ساتھ ڈی پورٹیز کے حوالے سے طے پانے والے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اووز کی رجسٹریشن،ای سی ایل اورسیکورٹی کمپنیوں کے حوالے سے پالیسی پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے رہائشی علاقوں میں350تعلیمی اداروں کی منتقلی کے حوالے سے بھی معاملات پرغورکیا گیا