کراچی ، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نذیر پٹھان سمیت 8ملزمان گرفتار

کراچی ، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نذیر پٹھان سمیت 8ملزمان گرفتار

  

کراچی (آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے زخمی دہشت گرد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، ملزموں میں کالعدم جماعت کا کارندہ بھی شامل تھا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد نذیر پٹھان عرف بادشاہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نذیر پٹھان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ سے ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ ایف آئی اے اہلکار کے قتل کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -