پٹھانکوٹ حملہ ، تحقیقاتی ٹیم کو دورہ کیلئے بھارت سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا ، پاکستان

پٹھانکوٹ حملہ ، تحقیقاتی ٹیم کو دورہ کیلئے بھارت سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا ...

  

 اسلام آباد(اے این این) پٹھان کوٹ میں ایئر بیس پر حملے کے حوالے سے بھارت کے جانب سے کوئی ٹھوس ثبوت یا قابل عمل معلومات فراہم کرنے کے بجائے بھی صرف الزام عائد کیا گیا ، پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ کا دورہ کرانے سے متعلق بھی بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے مطالبے پر پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے کے لئے قائم کی گئی ٹیم نے پاکستان کے اندر سے تفتیش کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے اور اس ضمن میں بھارت کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے اس معاملے پر صرف الزام تراشی کی گئی ہے کوئی ٹھوس ثبوت یا قابل عمل معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔پاکستانی حکام نے بھارت سے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا بھی دورہ کر کے شواہدکا جائزہ لینا چاہتی ہے تاہم بھارت کی جانب سے جواب کا انتظار جہاں سے تاحل کوئی گرین سگنل نہیں ملا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -