ایف آئی اے کاچھاپہ،سیالکوٹ سے انسانی سمگلر گرفتار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کی ہدایت پر سیالکوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیاگیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سادہ لوح شہریوں کو ترکی ،یونان،اور یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر عمربھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے انسانی اسمگلر احمد حمید ولد عبدالحمید سکنہ سیالکوٹ کینٹ کو سب انسپکٹر خضرحیات نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرتے ہوئے 9پاسپورٹ اور مختلف ممالک کے ویزہ سٹکر سمیت دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمد کرنے کے بعد انسانی اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انسانی سمگلر