نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانیوالے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری

نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانیوالے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وزیرِداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ان کوائف کے حصول کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے قانون کے مطابق اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام ملکی و غیر ملکی شہری اپنی رہائشی بلڈنگز میں مقیم لوگوں کی مکمل معلومات پولیس کو دینے کے پابند ہیں بصورت دیگر ایسی رہائشی بلڈنگز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کیا جا سکتا ہے مجموعی طور پر جہاں اسلام آباد کے شہریوں نے اس سلسلے میں پولیس اور نادرا سے مکمل تعاون کیا وہاں چند رہائشی اس سلسلے میں پس و پیش کر رہے تھے جس پر یہ نوٹسز جاری کئے گئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -