پنجاب بھر میں 10مارچ کو جشن بہاراں بسنت میلہ منانے کی تیاریاں شروع

پنجاب بھر میں 10مارچ کو جشن بہاراں بسنت میلہ منانے کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبہ بھر میں 10مارچ کو جشن بہاراں بسنت میلا منانے کیلئے تیاریاں شروع، پتنگوں اور ڈوروں کے لاکھوں کی تعداد میں آڈر کر دیئے گئے پولیس نے پتنگ با زوں اور پتنگیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں راولپنڈی میں ایس ایس پی آپریشن ٹیموں کے سربراہ ہوں گے ، ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں 10اور11مارچ کے درمیان جشن بہاراں بسنت میلہ منانے کیلئے چھوٹے بڑے شہروں میں پتنگ بازی کے شوقین افراد نے تیاریاں شروع کر دیں اس سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں میں چھپ چھپا کر پتنگوں اور ڈور کی تیاریاں کروا رہے ہیں،پتنگیں اور ڈوریں کہاں تیار ہوتی ہیں ابھی تک صوبے بھر کی انتظامیہ لا علم ہے ، چھوٹے بڑے بازاروں سمیت گلی محلوں اور دیہاتوں میں بھی بسنت بازی ابھی سے جاری ہے اور پتنگوں اور ڈوروں کا کاروبار کرنے والے اپنے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں سال بھر میں کوئی ایسا دن نہیں ہوتا جب شہروں دیہاتوں میں معصوم بچے اور نوجوان پتنگ بازی کرتے نظر نہ آتے ہوں پولسی مقدمات درج کرتی ہے لیکن پتنگ اور ڈوروں کا کاروبار کرنے والے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں 10اور11مارچ کو ہونے والے جشن بہاراں بسنت میلوں کیلئے گڈے اور ڈوروں کے آرڈر بھی دیئے جا چکے ہیں، لیکن صوبے کے کسی بھی ضلع میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان ڈوریں بنانے والوں کے بڑے ٹھکانے پکڑنے میں ناکام ہے،اگر کامیاب ہوتی تو آج پتنگ بازی نظر نہ آتی،جشن بہاراں بسنت میلوں کو روکنے کیلئے صوبائی پولیس بھی ایک ماہ قبل ہی حرکت میں آچکی ہے اور تمام اضلاع میں اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر بنائی جا رہی ہیں ضلع راولپنڈی میں پتنگ بازوں اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کیلئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں اور تھانوں میں سب انسپکٹروں کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں یہ خصوصی ٹیمیں پتنگ بازی کا کاروبار کرنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی۔