عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان تھیلسیمیا سنٹر کا دورہ کریگا

عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان تھیلسیمیا سنٹر کا دورہ کریگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی )پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا وفدبلڈ سیفٹی یونٹ کے سربراہ کی قیادت میں کل10فروری بروز بدھ پاکستان تھیلسیمیا سینٹر پاکستان بیت المال کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران پاکستان تھیلسیمیاسینٹر کی میڈیکل ٹیم عالمی ادارہ صحت کے وفد کو تھیلسیمیا کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گی۔عالمی ادارہ صحت کا وفد ایم ڈی پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ کے ہمراہ زیر علاج بچوں کی عیادت کرے گا بعد ازاں پریس بریفنگ ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -