کلرسیداں،دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

کلرسیداں،دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اور مضروب کے درمیان تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ بازی چل رہی ہے اور ملزم شفاعت سکنہ بنک چوک کنوہا نے رقم کے لین دین کے تنازع پر مضروب عامر فاروق اور اس کے بھائیوں کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔توقیر فاروق ولد محمد فاروق سکنہ بنک چوک کنوہا نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز شام چھ بجے اپنے بھائی عامر فاروق کے ہمراہ بنک چوک میں سودا سلف خریدنے آیا ہوا تھا کہ ناصر ولد شفاعت علی مسلح پسٹل 30 بور ،منصور ولد شفاعت مسلح پسٹل اور شفاعت ولد لال حسین نے مارنا شروع کر دیا ،شفاعت نے کاربین سے فائر کیا جس کی گولی میرے پیٹ میں بائیں جانب لگی جس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔ادھر ملزمان پارٹی کے افراد کو بھی شدید قسم کی ضربات آئی ہیں۔