راولپنڈی کینٹ بورڈ کا کمرشل پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی کینٹ بورڈ کا کمرشل پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کمرشل پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف گرینڈآپریشن شروع کردیا،ٹیکس ریکوری میں بھی مہم تیز کردی ، کمرشل ٹیکس کی ریکوری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں ،ہدف پورانہ کرنے پرمتعلقہ وارڈ میں تعینات عملے کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیاہے ،تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈراولپنڈی کی سی ای او ڈاکٹر صائمہ شاہ کی ہدایت پر کینٹ بھر میں کمرشل پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف شعبہ ٹیکس برانچ نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے ،پہلے مرحلہ میں صدر ، چوہڑ،آلہ آباد، ڈھوک چوہدریاں ،کے علاقوں میں 20دکانیں جن کے واجبات 1لاکھ سے زائد تھے عدم ادائیگی پر انہیں سیل کردیا گیاہے اس سلسلے میں کینٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں کمرشل ٹیکس میں نادہندگان سے ٹیکس کی ریکوری مہم میں تیز کردی ہے ،ریکوری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں ، ٹیکس ریکوری کیلئے دیا گیا ہدف پورانہ کرنے والے متعلقہ وارڈ میں تعینات عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھی دیے جارہے ہیں کہ وہ ٹیکس جمع کرایں ،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی سیل ، ٹیکس کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی وصول کیے جائیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -