سول سوسائٹی کی آرمی چیف سے مدت ملازمت میں توسیع لینے کی درخواست

سول سوسائٹی کی آرمی چیف سے مدت ملازمت میں توسیع لینے کی درخواست

  

جہلم( بیورورپورٹ) سول سوسائٹی نے آرمی چیف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں امن امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے خدمات سر انجام دیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر مرکزی جماعت اہلسنت سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے دفد سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا جس سے ملک کے مثبت تاثرکو عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ جس سے ملک کے مثبت تاثر کو عالی مسطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی، جرائم کیخلاف ملک کے دیگر صوبوں کے علاوہ کراچی میں جاری آپریشن سے نہ صرف شہر کی رونقیں بحال ہوئیں بلکہ اقتصادی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ جس سے معیشت بہتر ہورہی ہے ملک کو ایک لمبے عرصے بعد انتہائی قابل آرمی چیف نصیب ہوا ہے جس نے انتہائی کم عرصے میں ملک کی قسمت بدل کر رکھ دی ، ملک اسوقت مختلف مسائل سے دوچار اور حالت جنگ میں ہے اس لئے آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع کو ملک کے وسیع تر مفاد میں قبول کر لیں ، اسوقت ملکی مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے تاکہ ملک کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنایا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -