موبی لنک کی پاکستانی سیلولر انڈسٹر ی میں برتری بدستور قائم ہے

موبی لنک کی پاکستانی سیلولر انڈسٹر ی میں برتری بدستور قائم ہے

  

اسلام آباد( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان کی سیلولر انڈسٹری کے بارے میں جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق موبی لنک نے معیار اور مقدار دونوں میں بطور نمبر 1 اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ ٹیلی کام کمپنی نہ صرف یہ کہ 36.21ملین سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے (جس میں 7.2ملین 3Gسبسکرائبرز شامل ہیں)سرفہرست ہے بلکہ ملک کے ہر شہر میں تیز رفتار3Gکی موجودگی کے باعث ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے3Gنیٹ ورک کے باعث بھی ملک کا نمبر 1سیلولر نیٹ ورک ہے۔پی ٹی اے کے ’کوالٹی آف سروس (QoS)‘سرو ے کے مطابق موبی لنک نے انڈسٹری ریگولیٹرز کی جانب سے کارکردگی کے لیے مقرر کیے گئے تقریباً تمام اہم اشاریوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔موبی لنک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او، جیفری ہیڈبرگ کے مطابق ،’’گزشتہ سال ہم نے اپنے منافع کے ایک بڑے حصے کی دوبارہ سرمایہ کاری کی تاکہ اپنے نیٹ ورک کو مزیدبہتر بنا سکیں۔ لہٰذاہمارے لیے یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ہماری کوششیں انڈسٹری کے لیے مقررہ معیارات سے بڑھ کر ثابت ہوئی ہیں۔‘‘ جیفری نے مزید کہا،’’پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ’ کوالٹی آف سروس ‘سروے کے شائع کردہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ موبی لنک ملک بھر میں اپنے کسٹمرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘وائس اور 3Gدونوں میں سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے نمبر 1پوزیشن کو برقرار رکھنے پر جیفری نے ملک بھر میں اپنی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ،’’ہمارے لیے نمبر1اعزاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آرام سے بیٹھ جائیں اور اپنی محنت کے پھل سے لطف اندوز ہوں بلکہ یہ ہمارے لیے ایک تحریک کا باعث ہے کہ ہم ریگولٹرز اور صارفین دونوں کی تمام توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں۔‘‘پی ٹی اے کے ’ کوالٹی آف سروس‘ سروے کی وائس (Voice)کیٹیگری میں، موبی لنک نے ’نیٹ ورک ڈاؤن ٹائم‘ کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0.23%اسکور حاصل کیا ہے جو انڈسٹری میں سب سے کم ہے اورتمام ملک میں نیٹ ورک کی پائیداری کو ظاہر کرتا ہے۔’ کال کنکشن ٹائم‘ کے تحت موبی لنک کا اسکور 5.04 سیکنڈز ہے جو موبی لنک کے ذریعے ملائی جانے والی کال کے اوسط ٹائم کو ظاہر کرتا ہے۔سروے میں 3Gکے لیے بیان کیے گئے کلیدی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے مطابق موبی لنک ہر معیار کی بلندیوں پر ہے۔ ٹیلی کام کمپنی کی پورے ملک میں HTTP سرورز کے لیے ڈاؤن لوڈ اسپیڈKbps 4,044 ہے جب کہ FTPسرورز کے لیے اوسط اسپیڈKbps 3,174 ہے جو کمپنی کے بہترین 3G نیٹ ورک ہونے کے دعویٰ کی تصدیق کرتی ہے۔پی ٹی اے کے ’ کوالٹی آف سروس‘سروے کے نتائج نیٹ ورک اپ گریڈیشن اور مینٹی نینس کے ذریعے اعلیٰ معیارکی سروس فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کے آئینہ دار ہیں۔ گزشتہ سال ٹیلی کام کمپنی نے اپنے نیٹ ورک پرHDوائس کال کی سہولت فراہم کرنے ، شمالی علاقوں میں واقع شہروں اور قصبات تک نیٹ ورک کو پھیلانے اوراپنے موجودہ نیٹ ورک کو جدید ترین 100Gbps آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک (OTN)میں اپ گریڈ کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -