ایس پی ریلوے قیصر بشیر مخدوم اور عصمت اﷲ جونیجو کی ایس ایس پی عہدہ پرترقی
لاہور(خبر نگار خصوصی)ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن قیصر بشیر مخدوم اور ایس پی ریلوے راولپنڈی عصمت اﷲ جونیجو کی ایس ایس پی عہدہ(گریڈ 19 ) میں ترقی ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق ایس پی قیصر بشیر مخدوم اور ایس پی عصمت اﷲ جونیجوجو کہ ریلوے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ایس ایس پی عہدہ پر ترقی دے کر ریلوے پولیس میں ہی مزید خدمات سرانجام دیں گے ۔ دونوں افسران کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔
ترقی