گوجرانولہ،معمولی جھگڑے اور زیر تعمیر لینٹر گرنے سے 2نوجوان جاں بحق

گوجرانولہ،معمولی جھگڑے اور زیر تعمیر لینٹر گرنے سے 2نوجوان جاں بحق

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)زیر تعمیر لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کرنوجوان ہلاک دوسرا لڑائی جھگڑے سے ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ فیروز والا کے علاقہ موضع جھنگی میں زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے 50سالہ لیاقت ولد رمضان شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ دوسرا واقعہ لڑائی جھگڑے میں چھریاں لگنے کے باعث نوجوان ہسپتال پہنچے ہی دم توڑگیاپولیس ذرائع کے مطابق 27سالہ قربان ولد منشاء سکنہ یوسف پورہ اعوان چوک معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا زیادہ خون بہہ جانے کے باعث قربان ولد منشاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ باغبانپورہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

دو جاں بحق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -