راولپنڈی شہر میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے

راولپنڈی شہر میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (سید گلزار ساقی سے ) مرکزی انجمن تاجراں چائنہ مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں نے کہاہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق شہر سے تجاوزات کا بلاامیتاز وبلاتفریق خاتمہ کیا جائے ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جاری رکھا جائے اس سلسلے میں تاجر ٹی ایم اے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،ہمارے مخالف گروپ نے آٹھ سالہ دور میں تاجروں کے حقوق کو غصب کیا ہے اقتدار میں ہونے کے باوجود تاجروں کی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ منظور نہ کروا سکے،انہوں نے کہا کہ چائنہ مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ،پبلک بیت الخلاء کی تعمیر کے علاوہ صفائی اورسیکورٹی کے انتظامات کو ترجج دی جائے گی ،جبکہ 65لاکھ کی لاگت سے فٹ پاتھوں کی تعمیر اورنکاسی آب کیلئے نالوں کی کشادگی پر خر چ کیے جائیں گے ،ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجراں چائنہ مارکیٹ کے نومنتخب صدر طارق خان جدون ، سیکرٹری جنرل سردار اشرف پسوال ، سابقہ صدر ہارون شاہ ،ڈپٹی گروپ لیڈر عبدالکبیرنائب صدر منصور صندل ،،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمود عباسی ، ایدیشنل سیکرٹری جنرل فاران شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری الماس ناصر،نے روزنامہ پاکستان فورم میں کیا۔طارق خان جدون اورسردار اشرف پسوال نے کہاکہ چائنہ مارکیٹ میں روزانہ لاکھوں روپے کا کاروبار ہو رہاہے لیکن مارکیت میں پارکنگ متبادل نظام نہ ہونے سے گاہک اور تاجرسب کو پریشانی لاحق ہے ،ٹی ایم اے کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والے دو پلازوں میں تجاوزات قائم کرنے پر ہمیں نے ارباب اختیار کے نوٹس میں لایا جس پر ان پلازوں میں قائم تجاوزات کو گراکر پارکنگ ائم کی گئی جو ناکافی ہے ،ہمیں مارکیٹ میں دوسرے بازار کے لوگ اپنی گاڑیاں پارکنگ کر کے چلے جاتے ہیں اس کا سدباب کریں گے جبکہ ہماری کوشش ہو گی کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر پارکنگ پلازے کی تعمیر کرایں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحا ل کے تحت دہشت گردی ،چوری ،ڈکیتی ،اوردیگر جرائم کے سدباب کے لئے ایک موثر سیکورٹی نظام لائیں گے مارکیٹ کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی سرویلپس کیمروں کی تنصیب اورسیکورٹی گارڈز رکھیں گے ،عہدیداروں نے کہا کہ چائنہ مارکیٹ کے الیکشن میں الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دینے والے راجہ وحید سمیت دیگر ساتھیوں نے انتہائی شفافیت سے انتخابات کروائے ہیں جس پر دونوں گروپوں کو دھاندلی کا الزام لگانے کا موقع نہیں دیا۔