قتل مقدمہ کے مجرم کو بہاولپور میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا
حاصل پور(سپیشل رپورٹر228 نمائندہ خصوصی228 نامہ نگار) حاصل پور کے تقریبا 17 سال پرانے قتل کے مقدمے کا فیصلہ قاتل حیدر شہزاد کو آج صبح 4 بجے سنٹر ل جیل بہاولپور میں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق حاصل پور غریب محلہ کے رہائشی حیدر شہزاد نے 1998 میں اپنے محلے دار کو معمولی رنجش پر قتل کر دیا تھا چند دن قبل پھانسی کے آرڈر ہونے پر قاتل حیدر شہزاد کے گھر والوں نے مقتول کے ورثاء سے صلح کے لیئے بہت کوششیں کیں معافی مانگنے کے علاوہ لاکھوں روپے نقد ، مکان اور گھر سے رشتہ تک دینے کی آفریں کیں مگر ورثہ نے تمام آفریں ٹھکرا دیں اور قاتل حیدر شہزاد ولد روشن علی کو آج صبح 4 بجے سنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔صبح کے وقت نو جوان کو پھانسی کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی ۔نوجوان کی نماز جنازہ ھاصل پور میں ادا کر کے اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
پھانسی