ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل کرکے واپس آنیوالے 171 پولیس اہلکار تنخواہوں سے محروم

ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل کرکے واپس آنیوالے 171 پولیس اہلکار تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( مہر احمد رضا سیال سے ) ضلعی پولیس ملتان نے ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل کر کے واپس آنیوالے 171 پولیس اہلکاروں کی 3 ماہ کی تنخواہ دبالی ‘ غریب ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ۔ ضلعی پولیس کی جانب سے بارہا جھوٹی تسلیوں پر 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اہلکاروں نے عدالت عالیہ کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ‘ کیونکہ 171 ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہیں ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر 3 ماہ کی یکمشت تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔ واضح رہے کہ ضلعی پولیس ملتان نے 2013 میں 171 کانسٹیبلوں کو قانون کے مطابق ڈیپوٹیشن پیریڈ پر پنجاب کانسٹیبلری بھیجا تھا جہاں انہوں نے 2سال کا عرصہ گزارنا تھا ‘ یہ ملازمین یکم ستمبر 2015 کو اپنا ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل کرکے جب واپس آئے تو سی پی و ملتان نے آسامیاں نہ ہونے کا بہانہ بنا کر انہیں ٹرخا دیا اور انہیں 3 ماہ تک ضلعی پولیس میں حاضری بھی نہیں کرنے دی ۔ اس دوران مختلف اوقات میں ان ملازمین سے ہنگامی ڈیوٹیاں بھی لی جاتی رہیں‘مگر روزنامچہ پولیس لائن میں انکی حاضری نہ کی ‘ اسی طرح ان 171 اہلکاروں کی جگہ دوسرے بیج کے 171 اہلکاروں کو بھی قانون کے مطابق 2 سالہ ڈیپوٹیشن پیریڈ پر پنجاب کانسٹیبلری بھیجا جانا تھا جو کہ نہ بھجوائے گئے ۔سی پی او ملتان نے ملازمین کے بارہا احتجاج پر 19 نومبر 2015 کو 80 ملازمین کو طلب کیا اورانکی روزنامچہ پولیس لائن میں حاضری کر کے انہیں مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا ‘ ان پولیس ملازمین کے مطابق انکی تنخواہ یکم ستمبر 2015 سے 30 نومیر 2015 تک کی تنخواہیں نہیں دی گئیں ‘ ہمیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ورنہ اپنے حق کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے ۔

پیریڈ مکمل