حالات اچھے ہوں یا برے، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہیں،سعید غنی

حالات اچھے ہوں یا برے، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہیں،سعید غنی

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حالات اچھے ہوں یا برے، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہیں،صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے،شرجیل میمن نے پاکستان آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا۔وہ منگل کو کراچی کی احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیلئے کوئی خصوصی پیغام لے کر نہیں آیا،پیپلز پارٹی کی قیادت کو سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی فکر رہتی ہے اس لئے پی پی کی قیادت بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حالات جس بھی قسم کے ہوں ، چاہے اچھے ہوں یا برے ہوں ہم ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے وطن واپس آنے کیلئے خود عدالت سے رجوع کیا ہے،صوبے اور وفاق میں مستقل طور پر تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -